کھاتوں کے خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری
توازن ادائیگی کا خسارہ صرف 60لاکھ ڈالر رہ گیا۔رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران خسارے میں سات ارب 51کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
مارچ میں توازن ادائیگی کا خسارہ صرف ساٹھ لاکھ ڈالر رہا۔جوگزشتہ سال مارچ میں82کروڑ30لاکھ ڈالرتھا۔
اسی طرح رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سات ارب 51 کروڑ ڈالر کمی ہوئی
نو ماہ کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب 76 کروڑ ڈالر رہ گیا۔
گزشتہ مالی سال مارچ تک ادائیگیوں کے توازن میں پاکستان کو 10ارب 28کروڑ ڈالر خسارہ ہوا تھا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات میں اضافے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔